• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنار کی دکان میں نقب زنی، ملازم گرفتار، زیورات برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )رنچھوڑ لائن میں گذشتہ ہفتے سنار کی دکان پر نقب زنی کے واقعہ میں دکان کا ملازم ہی ملوث نکلا۔عیدگاہ پولیس نے ملزم عاقب کوگرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے سونے کے زیورات اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے،ملزم کے مطابق اس نے دکان کے عقبی راستے دکان میں داخل ہوکر چوری کی ،ملزم کو دکان کے مالک نے کچھ عرصہ قبل ہی نوکری پر رکھا تھا،ملزم نے 12 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور دیگر سامان چوری کیا تھا۔

تازہ ترین