اسلام آباد (نمائندہ جنگ) روس کی جانب سے پاکستان سے چاول کی درآمد پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان‘ اطلاق 11جون 2021ء سے ہوگا۔ روس نے پابندی اٹھانے کا فیصلہ وفاقی وزارت برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے چاول تیار کرنے کے عمل میں ڈی پی پی پلانٹ کو اپنانے والی کوارنٹائن ڈویژن فائٹسوانٹری گائیڈنس دستاویز پر عمل درآمد کے بعد کیا ہے۔
ڈی پی پی کے شعبہ ٹیکنیکل کے محمد سہیل شہزاد نے روسی ادارے کو تمام مطلوبہ تکنیکی معلومات اور فراہم کیں۔