• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی شمالی علاقہ جات کی ایئر سفاری پروازیں ایک ہفتے کیلئے ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کی ایئرسفاری پروازیں ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر ‏دیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق سفاری پروازیں ملتوی کرنے کا فیصلہ محکمہ موسمیات کے جاری ‏مراسلے پر کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دلکش نظارے کیلئے صاف موسم انتہائی ضروری ہے۔ اس لئے ایئرسفاری کی ‏افتتاحی پرواز12 جون کے بجائے 19 جون کو روانہ ہوگی۔ پی آئی اے نے 12جون سے ایئرسفاری کا اعلان کرتے ہوئے یک طرفہ کرایہ 25ہزار روپے مقرر کیا ‏تھا۔ ائیرسفاری کے ذریعے گلگت بلتستان میں موجود بلند ترین چوٹیاں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ ائیر ‏سفاری کالام، جھیل سیف الملوک، ناگاپربت، کے ٹو سے گزر کر سکردو میں لینڈ کرے گی۔

تازہ ترین