• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 212 نئے کیس رپورٹ

اوسلو(ناصراکبر)ناروے میں کورونا کیسز میں کمی ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ناروے میں کورونا انفیکشن کے212 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جو پچھلے سات دنوں کی اوسط کے مقابلے میں 28 کیس کم ہیں۔ منگل کے روز انفیکشن کے 188 نئےکیس درج ہوئے جبکہ پیر کو یہ تعداد 249 تھی، عام طور پر ہفتے کے دن کے مقابلے میں ہفتے کے آخر اور عام تعطیلات میں انفیکشن کے کم کیس درج ہوتے ہیں جبکہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ناروے میں کورونا وائرس سے 5 اور مریض انتقال کرگئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 789 ہو گئی ہے، ناروے میں گذشتہ سال فروری سے لے کر آج تک 8.8 ملین کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ناروے میں اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 127466 ہے۔
تازہ ترین