• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتکاروں اور اہلخانہ کا سفر سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی، نئی ایڈوائزری جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان(سی اے اے)نے پاکستان آنے والے سفارتکاروں اور اہلخانہ سے متعلق نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق سفارتکاروں اور اہلخانہ کا سفر سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا۔پاکستان آنے والے سفارتی عملے کو کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی دکھانا ہوگا، سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر سفارتکاروں کا ایئرپورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ ہوگا۔سی اے اے کے مطابق پاکستان آنے والے سفارتکاروں پر گھر پر قرنطینہ اختیار کرنے کی شرط ہوگی۔

تازہ ترین