• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ترقی کے سنہرے دور کا آغاز ہوچکا ہے: فرخ حبیب

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقی کے سنہرے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔

ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ آج ایکسپورٹ میں 13 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مزدوروں، مستریوں اور الیکٹریشن کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ لوگوں کی قوت خرید میں بھی اضافہ ہوا جبکہ چھوٹے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ بجٹ سے تنخواہ دار طبقے کا اعتماد بحال ہوگا، بجٹ میں غریب عوام کو سہولت دیں گے۔

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جارہا۔

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ڈیمز بنا رہے ہیں، ہمیں سستی بجلی کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید