• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماد اظہر کا ملک بھر میں زیرو لوڈ شیڈنگ کا دعویٰ


وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ملک بھر میں زیرو لوڈ شیڈنگ کا دعویٰ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 1500 میگاواٹ بجلی نظام (نیشنل گرڈ) میں شامل کی گئی ہے اور ملک میں اس وقت زیرو لوڈشیڈنگ ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق ایک چارٹ بھی شیئر کیا ۔

وفاقی وزیر کاکہنا ہے کہ جن علاقوں میں بجلی بندش ہے وہاں وجہ واجبات کی عدم ادائیگی ہے،اس کے علاوہ سسٹم میں تکنیکی مسائل کےباعث بجلی بندش کا سامنا ہو سکتا ہے۔

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ صفرہے۔

قومی خبریں سے مزید