• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے کلفٹن میں سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائش گاہ بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع پر شہر کے مختلف مراکز سے آگ بجھانے والا عملہ اور 6 فائر بریگیڈ آگ بجھانے کے لئے روانہ کی گئیں۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے قبل عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔

آتشزدگی کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، جبکہ فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

قومی خبریں سے مزید