• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس عاشق اعوان کی حمایت پر حمائمہ ملک تنقید کی زد میں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ حمائمہ ملک نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو حال ہی میں پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کے ساتھ ہونے والے شدید گرماگرمی کے واقعے پر شاباشی پیش کردی۔ اداکارہ نے گزشتہ روز کی گئی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کو شاباشی دی جس میں انہوں نے کہاکہ ’فردوس عاشق اعوان ویلڈن‘۔اداکارہ کی ٹوئٹ سے خیال ظاہر کیا جارہا ہے حمائمہ ملک کی جانب سے زیر نظر ٹوئٹ میں فردوس عاشق کو قادر مندوخیل کے ساتھ ہوئی شدید گرما گرمی پر شاباشی دی گئی ہے۔تاہم حمائمہ ٹوئٹ شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔ شیر خان نامی صارف نے اداکارہ کو تنقید کا شکار بناتے ہوئے لکھا کہ فیصلہ نہیں کرپارہا کہ آپ کا آئی کیو لیول گرا ہوا یا اداکاری کا لیول۔ایک صارف نے لکھا کہ لگ ہی نہیں رہا فیروز خان کی بہن ہو۔ایک صارف نے حمیمہ ملک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ شرم کرو حمائمہ۔حنا خان نامی صارف نے لکھا کوئی حل نہیں جب بھی کرنا غلط کو ہی پروموٹ کرنا۔

تازہ ترین