• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلندرز اور زلمی کے درمیان راشد کی بولنگ اصل فرق، شعیب ملک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل میں لاہور قلندر کے ہاتھوں شکست کے بعد پشاور زلمی کے تجربہ کار بیٹسمین شعیب ملک نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے میچ کے آخری لمحات میں کچھ زیادہ رنز د یے،ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، سوچا نہیں تھا کہ لاہور اتنے زیادہ رنز بنالے گا ، اصل فرق راشد خان کی بولنگ کا رہا ،ہمیں ایک رسٹ اسپنر کی کمی محسوس ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا کمبی نیشن ایسا ہوگیا تھا کہ مجھے اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنا پڑا ، ہمیشہ ہی ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلتا ہوں ، جب تک کرکٹ کھیلوں گایہی سوچ اور انداز اپنائوں گا ۔ شعیب ملک نے مزید کہا کہ پوائنٹس ٹیبل پر تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے قریب ہیں، ہر میچ اہم ہے، کوشش یہ کرنا ہوگی کہ اپنی بہترین سے بہترین کرکٹ کھیلیں اور جس پلان کے ساتھ میدان میں اتریں اس پر کامیابی کے ساتھ عمل کو بھی یقینی بنائیں۔

تازہ ترین