• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پارلیمانی کمیٹی کا ‎داعش میں شامل ہو کر واپس آنیوالے افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

برطانوی پارلیمنٹ کی جوائنٹ کمیٹی آن ہیومن رائٹس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ داعش میں شامل ہو کر شام اور عراق جانے اور وہاں قتل و غارت، دہشت گردی اور اقلیتوں پر مظالم میں ملوث برطانوی شہریوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

‎مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 400 سے زائد افراد برطانیہ سے داعش میں شامل ہونے کےلیے مشرقِ وسطیٰ گئے جن میں سے کئی واپس برطانیہ آ چکے ہیں، تاہم حیران کن طور پر ان میں سے کسی کے خلاف کامیاب مقدمہ نہیں چلایا گیا۔

‎کمیٹی نے کہا ہے کہ حکومت کا یہ مؤقف کہ ایسے جرائم مقامی قوانین کے تحت (یعنی بیرونِ ملک) ہی بہتر طریقے سے نمٹائے جا سکتے ہیں، غیر مؤثر ثابت ہوا ہے، لہٰذا ایسے افراد پر برطانوی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے۔

‎کمیٹی نے زور دیا ہے کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ان افراد کے خلاف فوری قانونی اقدامات کیے جائیں تاکہ انصاف ممکن ہو سکے اور مستقبل میں ایسے جرائم کی روک تھام کی جا سکے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید