پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کانگریس رہنما راہول گاندھی کی پرانی تقریر وائرل ہوگئی ہے۔
راہول گاندھی نے 2022ء میں لوک سبھا میں تقریر کی اور نریندر مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کی غلطیوں پر تنقید کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کا ہدف پاکستان چین کو الگ رکھنا ہے، خارجہ پالیسی کا بڑا اسٹریٹجک ہدف یہی ہے۔
کانگریس رہنما نے مزید کہا تھا کہ پاکستان اور چین کو اگر جڑنے دیا تو کسی وہم میں نہ رہیں، اپنے سامنے کھڑی طاقت کو کم نہ سمجھیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے اگر پاکستان اور چین کو ایک ہونے دیا تو یہ بھارتی عوام کے خلاف سب سے بڑا جرم ہوگا۔