• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کیلئے عالمی سطح پر مضبوط پالیسی بنانے کی ضرورت، ضیا عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ افغا نستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد وہاں امن کے لئے عالمی سطح پر مضبوط پالیسی بنانے کی ضرورت ہے ، روس کے ساتھ جنگ کے بعد افغانستان کو نظر انداز کرنے کے نتیجے میں نہ صرف اس ملک کا بلکہ دنیا کا امن بھی متاثر وہوا جس کا خمیازہ پوری دنیا آج تک بھگت رہی ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کے لئے پاکستان میں امریکی اڈوں پر زور دینے کے بجائے امریکا کو بھارت پر نگاہ رکھنا ہوگی جو افغانستان میں امن کا سب سے بڑا دشمن ہے۔

تازہ ترین