• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 80 کروڑ روپے مختص

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)پی ایس ڈی پی (سالانہ ترقیا تی پروگرام ) میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی تین جاری اور چھ نئی تر قیاتی سکیموں کیلئے 80 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ وفاقی پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والے مختلف ٹیسٹ کمپیوٹر ائزڈ کرنے کیلئے دو کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ سول سروسز اکیڈمی لاہور کے بولان ہوسٹل لے دوسرے فلور کی تعمیر کیلئے د وکروڑ50 لاکھ روپے اور نیشنل سکول آ ف پبلک پالیسی لاہور میں آئی ٹی ونگ اور آن لائن ٹریننگ کی سہولت کیلئے دو کروڑ88 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

تازہ ترین