• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں کےتدریسی اوقات کار میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، پرائیویٹ سکولز سپریم کونسل

ملتان (سٹاف رپورٹر)پرائیویٹ سکولز سپریم کونسل پنجاب کا اجلاس چیرمین خالد جاوید وڑائچ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مرکزی عہدیدارن شیخ عبدالسلام عارف،غلام جیلانی آفتاب،فاتح رشید، محمد شہباز، سید تنویر شاہ نےبھی شرکت کی،خالد جاوید وڑائچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا 7جون سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو سخت ایس اوپیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ اچھا ہے لیکن جون کے مہینے میں پنجاب کے بیشتر علاقے خاص طور پر جنوبی پنجاب میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بچوں کی زندگی اور صحت کے ساتھ کھلواڑہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ واپڈا کو پابند کیا جائے کہ دوران تدریسی اوقات کار صبح 7سے 11بجے لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ۔
تازہ ترین