• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمیمہ ملک کا ایمان علی سے خواجہ سراؤں سے معافی کا مطالبہ

پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک نے ایمان علی سے خواجہ سراؤں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ ہم ایک ایسے ماحول میں رہتے ہیں جہاں ایک دوسرے کو کمتر ثابت کرنا عام ہے، ہماری خواجہ سرا کمیونٹی ہمارے لیے کسی ذلت کا باعث نہیں ہے، وہ اللہ کی ایک مخلوق ہیں اور ہماری طرح انسان ہی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ہمارے معاشرے میں اس مخلوق سے پیار محبت سے برتاؤ کرنے کے بجائے امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے اور مذاق بنایا جاتا ہے۔

حمیمہ ملک نے لکھا کہ بطور ایک معروف شخصیت  یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کریں۔

اداکارہ نے کہا کہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے بجائے ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی نئی نسل کو کچھ نیا اور بہتر سکھا کر جائیں۔

انہوں نے لکھا کہ یہ بیان ایمان علی کی ایک سنگین غلطی ہے جس نے بےشمار لوگوں کے جذبات کو متاثر کیا ہے۔

حمیمہ ملک نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ ایمان علی اپنے بیان پر اس کمیونٹی سے معافی مانگیں گی۔

ایمان علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنےچہرے کو خواجہ سرا سے تشبیہ دی تھی۔ ایمان علی کے بیان پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چِھڑ گئی تھی۔ معروف شخصیات نے بھی اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایمان علی پر شدید تنقید کی۔

تازہ ترین