• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونو سود سے ملاقات کیلئے مداح ننگے پاؤں حیدرآباد سے ممبئی پہنچ گیا

ممبئی (این این آئی) بھارتی اداکار و سماجی شخصیت سونو سود سے ملنے کیلئے ان کا مداح حیدرآباد سے ممبئی ننگے پاؤں پہنچ گیا۔ اس نوجوان کی ممبئی پہنچنے کے بعد سونو سود سے ملاقات ہوئی، اور سونو نے اس کے ساتھ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔ وینکٹیش نامی اس نوجوان نے سونو کے ساتھ اپنی تصویر بناتے ہوئے ایک پلے کارڈ ہاتھ میں پکڑا ہوا ہے اور اس پر ’حقیقی ہیرو سونو سود‘ درج ہے۔ سونو نے کہا کہ انھوں نے اس نوجوان کیلئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنے کی بھی کوشش کی لیکن اس نوجوان نے یہاں پیدل چل کر آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔سونو نے لکھا کہ میں کسی اس نوجوان کی طرح اپنے آپ کو پریشانی میں مبتلا کرنے کی ترغیب بھی نہیں دیتا۔

تازہ ترین