• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمگل شدہ اشیا فروخت کرنے والے تھوک فروشوں پر جرمانوں اور سزاؤں کا اعلان

اسلام آباد ( مہتاب حیدر ) ملک سے اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے غیر معمولی اقدام اٹھائےہیں ۔ جس کے تحت ایف بی آر کو اسمگل شدہ اشیا اور مصنوعات فروخت کرنے والے خوردہ فروشوں پر جرمانے عائد کر نے اور سزا دینے کا اختیار ہوگا ۔خوردہ فروشوں کو ٹیکس حکام کی جانب سے طلب کرنے پر باقاعدہ تھوک فروشوں سے خریداری گئی اشیا کی رسیدیں دکھانا ہوں گی ان انتظامی اقدامات سے آئندہ مالی سال میں 242 روپے جمع ہونے کی توقع ہے ۔خوردہ فروشوں کے لئے مجوزہ سزائوں کے تحت اگر کوئی شخص قانونی عذر کے بغیر اسمگل شدہ مال کا حامل ہوا تو اس کا مال ضبط کر لیا جائے گا ، اس پر پکڑے جانے والے مال کا دس گنا جرمانہ عائد ہوگا ۔اگر ضبط شدہ مال کی مالیت تین لاکھ روپے سے زائد ہوئی تو اسپیشل جج اسے چھہ سال قید اور ضبط شدہ مال کی مالیت کے دس گنا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے ۔انسداد اسمگلنگ کی مد میں دیگر اقدامات میں شپنگ لائنز تجارتی بنیادوں پر درآمد شدہ اشیا دوبارہ برآمد کے لئے لینے کی ذمہ دار ہوں گی ۔فنانس بل میں کسٹمز افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے لئے نقد انعامات بھی تجویز کئے گئے ہیں ۔

تازہ ترین