• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے سندھ میں لسانی بنیادوں پر کوٹہ سسٹم نافذ کیا، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے پی پی کے بعض وزراء کی جانب سے دیئے گئے بیانات پر کہا ہے کہ متعصب حکومت کے نمائندے سازشوں کے الزامات سے باز رہیں، پیپلز پارٹی کے بانی نے سندھ میں لسانی تفریق کی بنیاد رکھی،سندھ میں لسانی بنیادوں پر پیپلز پارٹی نے کوٹہ سسٹم نافذ کیا، عوام پیپلز پارٹی کے عسکری ونگ لیاری گینگ وار کو نہیں بھول سکتے،پیپلز پارٹی اپنی نااہلی چھپانے کیلئے کئی دہائیوں سے سندھ کارڈ کھیل رہی ہے، پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں پکا قلعہ حیدرآباد میں مہاجروں کا قتل عام کس نے کروایا؟ اپیپلز پارٹی کی حکومت کو کراچی کے شہریوں کے ماورائے عدالت قتل پر برطرف کیا گیا، انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد صرف شہری سندھ کے لوگوں کی جان و مال پر حملے کیوں ہوئے، سندھ حکومت کراچی والوں سے احتجاج کا حق چھیننا چاہتی ہے، ہم سندھ کے شہری عوام کے تحفظ اور حقوق کیلئے آواز اٹھانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

تازہ ترین