• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

38 بیویاں اور 89بچے، دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ کا انتقال ہوگیا

کراچی (نیوزڈیسک )38بیویوں اور 89 بچوں پر مشتمل دنیا کے ’سب سے بڑے خاندان‘ کے سربراہ کا اتوار کے روز بھارت میں انتقال ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست میزورام رہائش پذیر دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ سمجھے جانے والے 76 سالہ زیونا چنا کا انتقال ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مرض کی وجہ سے ہوا۔زیونا چنا میزورام کے سیرشب ضلع کے گاؤں تلنگموام کے رہائشی تھے۔ ان کی 38 بیویاں، 89 بچے اور متعدد پوتے اور پوتیاں تھیں۔میزورام کے وزیر اعلیٰ زورامتھنگا نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ’میزورام کے لوگ بوجھل دل کے ساتھ مسٹر زیونا کو الوداع کہہ رہے ہیں جو کہ دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ تھا۔‘

تازہ ترین