• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،مفت برگر سے انکار، ریسٹورنٹ عملے کو ہراساں کرنے پر ایس ایچ او سمیت 9 پولیس اہلکار معطل

لاہور (جنگ نیوز) لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں مفت برگر دینے سے انکار پر ریسٹورنٹ کے ملازمین کو ہراساں اور غیر قانونی طور پر گرفتار کرنے کے الزام میں ایس ایچ او سمیت9اہلکاروں کو معطل کردیا گیا،واقعے سے کچھ دن قبل کچھ پولیس افسران نے ڈی ایچ اے فیز 6 میں واقع کھانے پینے کے ایک ریسٹورنٹ ʼکا دورہ کیا اور مفت برگر حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم انکار کرنے پر پولیس اہلکاروں نے جمعہ کی رات ہی ریسٹورنٹ کے پورے عملے کو اس بنیاد پر گرفتار کر لیا کہ آؤٹ لیٹ بے بنیاد اور ناجائز قائم کیا گیا ہے۔

تازہ ترین