• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا کاروں اور زخمی سمیت 11 ملزمان گرفتار، دو مغوی بازیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپارکو روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 20سالہ نصیب ﷲ کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ ،شہریوں سے لوٹی ہوئی رقم اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی ، ساتھی فرار ہو گیا ، علاوہ ازیں ایس آئی یو، سی آئی اے پولیس نے مواچھ گوٹھ کے قریب کارروائی کر کے2 ڈاکوئوں نصیر اورمحمد سلمان عرف ڈان کوگرفتارکرکے،ایک دستی بم ، ا عوا ن بم اور2 پستول بر آمد کرلیے، بغدادی پولیس نے موسی لین لیاری سے پولیس اہلکار معیز کو شہید کرنے میں ملوث اسٹریٹ کرمنل عبدالرحمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔علاوہ ازیں پولیس نے کورنگی ضیاء کالونی سے اغواءہونے والی مہوش کو بازیاب کرواکر مغویہ کے سابق شوہر بابل ابڑو اور ساتھی کو گرفتار کرلیا،جبکہ تھانہ بریگیڈ کی ٹیم نے ملزم عبداللہ کو گرفتار کر کے مغوی قاسم شاہ کو بازیا ب کرالیا، تھانہ گلستان جوہر پولیس نے اغوا کار دلبر،شکور ،غفور کو گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین