• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ‘ ترقیاتی منصوبوں کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا فیصلہ

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی کابینہ نے مرکز سمیت چاروںصوبوں کو دیئے جانے والے ترقیاتی فنڈز کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے‘ اجلاس میں نیشنل ڈیجیٹل کیبل پالیسی 2021ء‘ سات ملکوں میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کے عہدوں پر افسران تعینات۔

سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی سفارتخانوں سے دو افسران کو واپس بلانے کی منظوری دی گئی جبکہ وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ موجودہ دور کی ایسٹ انڈیا کمپنی ہے۔

جس طرح ایسٹ انڈیا کمپنی نے پیسہ لوٹا اسی طرح نواز شریف نے بھی کیا، گوالمنڈی میں پٹھو گرم کھیلنے والے آج لندن میں پولو میچ دیکھ اور کھیل رہے ہیں۔

ن لیگ کی ساری قیادت لندن بیٹھی ہے لیکن اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر اعتراض کرتے ہیں ، جی 20 نے پاکستان کا 3.7 ارب ڈالر کا قرضہ اس سال کے آخر تک معطل کر دیا ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، اپوزیشن کو اپنی بات کرنی ہے تو ہمارا نکتہ نظر بھی سننا ہوگا۔ 

منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ آئندہ ضمنی انتخابات میں ای وی ایم استعمال ہو۔

تازہ ترین