• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: اسمتھ نے ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

بیٹنگ رینکنگ میں اسٹیو اسمتھ ٹاپ پر آگئے، بولنگ میں پیٹ کمنز کا بدستور پہلا نمبر برقرار ہے۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں ٹاپ ٹین بیٹسمینوں کی فہرست میں تبدیلی آئی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن جو پہلی پوزیشن پر موجود تھے آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ نے اُن سے یہ جگہ چھین لی ہے۔

اسمتھ اب صرف 5 پوائنٹس کے معمولی فرق سے پہلے نمبر پر چلے گئے ہیں، اُن کے ریٹنگ پوائنٹس 891 ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ انگلش کپتان جو روٹ کی بھی تنزلی ہوئی ہے جو چوتھے سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اُن کو نیچے دھکیلا ہے، پاکستانی کپتان بابر اعظم دسویں پوزیشن پر بدستور موجود ہیں۔

بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے، اس فہرست میں بھی تبدیلی ہوئی ہے۔

اسٹورٹ براڈ اور ربادا بالترتیب چھٹی اور ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ ایک اور انگلش بولر جیمز اینڈرسن اور ویسٹ انڈین بولر جیسن ہولڈر آٹھویں اور نویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

حسن علی کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے جو 14ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

 آل راؤنڈرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

تازہ ترین