• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حبا بخاری نے سابق صدر آصف زرداری کو بہترین اداکار قرار دیدیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ حبا بخاری نے سابق صدر آصف زرداری کو بہترین اداکار قرار دیا ہے۔ورسٹائل اداکارہ حبا بخاری نے ان خیالات کا اظہار جیو نیوز کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں کیا۔میزبان شہزاد اقبال نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ʼآپ کے خیال میں تمام سیاستدانوں میں سے سب سے اچھے اداکار کون سے ہیں؟حبا نے سوال کے جواب میں سابق صدر آصف زرداری کو بہترین اداکار قرار دیا۔پروگرام کے دوران حبا بخاری نے انکشاف کیا کہ انہیں صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر کبھی تنقید کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔گلوکارہ کا نازیہ حسن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کی زندگی پر فلم بنی تو اس میں اداکاری کرنا چاہوں گی۔حبا نے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ انہیں ریسلنگ بہت پسند ہے، بچپن میں وہ بڑے بھائی کے ہمراہ ریسلنگ کھیلا کرتی تھیں۔یاد رہے کہ اداکارہ حبا بخاری نے جیو ٹی وی کے ڈرامے ʼتیری میری جوڑیʼ سے کیرئیر کا آغاز کیا۔ اداکارہ اب تک سپر ہٹ ڈرامہ سیریل میں کام کرچکی ہیں جن میں ʼرمزِ عشقʼ، ʼدیوانگیʼ، ʼتڑپʼ اور ʼفتور ʼشامل ہیں۔

تازہ ترین