کراچی میں موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا۔
عزیز آباد، گلشن شمیم میں ملزمان شہری سے نئی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔
گلشنِ اقبال کے بلاک 13 ڈی میں خاتون اور بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر آنے والا ملزم دوسری موٹر سائیکل لے اڑا۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو خاتون اور بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر آتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ملزم نےاپنی موٹر سائیکل کھڑی کر کے دوسری موٹر سائیکلوں کا جائزہ لیا اور ایک دوسری موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گیا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔