خیرپور+ نواب شاہ(بیورو رپورٹ+ نا مہ نگا ران) مسلح افراد موٹر سائیکل چھین کر فرار ،مختلف حا د ثات وو ا قعا ت میں 4 ا فراد ہلا ک، 2ز خمی، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو کچل د یا ، خیرپو ر۔مسلح افرادکار اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔پہلی واردات سی سیکشن تھانے کے حد ود میں کی ،جہاں ایک شخص زمان خان سے کار چھین کر فرار ہو گئے کار مالک ایف آئی آر درج کرانے بی سیکشن تھانے گیا تو اس کو کہاگیا آپ سی سیکشن تھانے جائیں بعد ازاں وہ سی سیکشن تھانے گیا تو اس کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی بعد ازاں ا س نے اے ایس پی رائے مظہر اقبال سے ر ا بطہ کیا، ا نہو ں نے مدد گار سینٹر کے انچارج کو طلب کر کے کار مالک زمان خان کی مدد کرنے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جبکہ دوسری واردات شہر کے وسط پھول باغ روڈ پر ہوئی جہاں مسلح افراد کرائے پر موٹر سائیکل چلانے والے ایک نوجوان منیر شیخ سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔ٹریفک حادثے میں نوجوان طالب علم آغا حسین گاہو موقع پر جانبحق جبکہ دو نوجوان راشد علی گاہواور غلام عباس ابڑو شدید زخمی ہو گئے حادثے کے شکار طالب علم آغا حسین گاہو اور زخمی نوجوان موٹر سائیکل پر مریم توب چوک سے شہر کے علاقے پنج ہٹی کے علاقے کی طرف جا رہے تھے کہ کراچی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی ان کی موٹر سائیکل پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں طالب علم آغا حسین گاہو ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے کچل کر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی نوجوان راشد علی گاہو اور غلام عباس ابڑو شدید زخمی ہوگئے۔ نواب شاہ۔گاؤں بخشل میں ایک کچے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی واقع مزید تین گھروں کو لپیٹ میں لے لیا گھروں کے مکین بمشکل اپنی اور اپنے بچوں کی جانیں بچا سکے جبکہ گھروں میں موجود تمام سامان جل گیا۔اطلاع ملنے پر فائربرگیڈ نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا جلنے والے گھروں کے مکین کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔ گھوٹکی۔ماتھیلو چوک کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ 200 لیٹر شراب برآمد 3 ملزمان غلام نبی گڈانی ، نصرواللہ گڈانی اور جوین مسیح کو گرفتار کرلیا ۔چمبڑ ۔ بشیرآباد سے 15 روز قبل لاپتہ ہونے والے 6 سالہ عارف کی لاش نصیر کینال سے کپری موری کے نزدیک سے مل گئی۔سنجرچانگ پولیس کے مطابق پولیس کو کپری موری سے اطلاع ملی کہ پیر سخی شاخ 2 سے 6 سالہ بچے کی لاش ملی ہے جو کہ کئی روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔ مورو۔۔ کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچے کی لا ش برآمد ، جس کی اطلاع مورو پولیس کو دی گئی ۔ڈگری۔پو لیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، ملزم رضا علی لانگہانی گرفتار، ملزم کے قبضے سےموبائل فون برآمد کر لیا ۔خیرپورناتھن شاہ۔ گاؤں چاکرانی لوند کے مقام پر چوبیس سالہ خا تو ن بسما بنت غلام حیدر لوند نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔