• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14221 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں 605 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 5306 ہوچکی ہے۔ آج مزید 722 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 305419 ہوچکی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اب تک 4340433 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، جس کے نتیجے میں 330535 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اس وقت 19810 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 19263گھروں میں، 27 آئسولیشن سینٹرز میں اور 630 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 576 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اور 44 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ صوبے کے 605 نئے کیسز میں سے 380 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 110، ضلع وسطی 97، ضلع جنوبی 78، کورنگی 41، ملیر 36 اور ضلع غربی میں 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 23، جامشورو 21، میرپور خاص 17، سجاول 17، ٹنڈو محمد خان 14، ٹنڈو الہیار 13، شہید بینظیرآباد 11، دادو 10، بدین 9 اور جیکب آباد میں 9 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح سانگھڑ 9، لاڑکانہ 9، تھر پارکر 9، قمبر 8، نوشہرو فیروز 8، ٹھٹھہ 8، کشمور 7، مٹیاری 6، گھوٹکی 3، عمر کوٹ 3، سکھر 2 اور خیرپور میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین