پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ یہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکے گی۔
رہنما نے لیگ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ سبز باغوں کا عمرانی بجٹ ہے۔
پرویز رشید نے کہا کہ بجٹ کی تکمیل کا دارومدار چمڑی ادھیڑ ٹیکسوں اور آئی ایم ایف کی بخشش پر ہے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولی کے لیے وزیر خزانہ پاکستانیوں کو گرفتار کروائیں گے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکیں گے۔