• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی چیکس کے ذریعے رقم نکلوانے والے 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی چیکس کے ذریعے رقم نکلوانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

حکام ایف آئی اے بتایا کہ ان ملزمان میں 2 بینک ملازمین بھی شامل ہیں۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 9 لاکھ سے زائد رقم نکالی تھی۔

دوسری جانب ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے چینی سٹہ مافیہ کے خلاف نیوچالی میں کارروائی کرتے ایک ملزم گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پہلے سے گرفتار ملزم روشن لعل کا قریبی ساتھی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ چینی سٹہ مافیا کے دوبارہ منظم ہونے کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان غیرقانونی طریقے سے چینی کی قیمت بڑھانے میں ملوث ہیں۔

قومی خبریں سے مزید