• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں کورونا انفیکشنز میں کمی جاری، مزید 153پازیٹو کیس

ویانا(نمائندہ جنگ) آسٹریا میں کورونا انفیکشن کی تعداد بدستور کم ہو رہی ہے۔ ویانا۔ محکمہ صحت کے مطابق آسٹریا میں کورونا صورتحال مستحکم ہے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صرف 153 نئے کیس اور تین اموات کا اندراج ہوا۔ آسٹریا میں نئے انفیکشن کی تعداد پچھلے کئی ہفتوں سے کم سطح پر ہے۔ پچھلے سات دنوں پر ایک نظر ڈالنے سے کیسز میں کمی ظاہر ہوتی ہے ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے کورونا کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مذید نرمی کے اعلانات متوقع ہیں جس میں نمایاں ماسک میں کچھ چھوٹ دی جائے گی۔
تازہ ترین