• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی عدم برداشت کا پہلو سلطنت عمرانیہ نے متعارف کرایا، صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ قوم ہرگز حیرت زدہ نہیں کیونکہ اسے اس حقیقت کا ادراک ہے کہ ملک میں بڑھتا ہوا سیاسی عدم برداشت کا کلچر سلطنت عمرانیہ نے متعارف کروایا قوم پارلیمنٹ پی ٹی وی و دیگر اہم اداروں پر حملوں کو ابھی فراموش نہیں کرپائی پارلیمانی و سیاسی اقدار کا پامال کیا جانا ہلڑ بازی سے عوام کی توجہ کسی اور جانب مبذول کروانا ہے اب کوئی نئی بات نہیں رہی چینی آٹے کے حصول کیلئے عوام کو قطار در قطار کھڑے رکھ کر ان کی عزت نفس کو مجروح کرنا حکومتی حکام کا محبوب مشغلہ بن چکا ہے اب تو ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک نئے اضافی ٹیکس کے مسلط کئے جانے کی منطق بھی عوام کی سمجھ میں آنے لگی ہے ملک میں عملاً آئی ایم ایف کا حکم نامہ مسلط ہے تبدیلی سرکار سے خود سے فیصلے کرنے کی طاقت چھن چکی ہے خود سے تو محکوم بنے مگر عوام کو محکوم بنانے کا اجازت نامہ کس نے دیا صادق عمرانی نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کا غیر منتخب مسلط کردہ نمائندوں کے ذریعے خرچ کیا جانا بلوچستان جیسے پسماندہ و معاشی بدحالی کا شکار صوبے کے ساتھ کھلی زیادتی و ناانصافی ہے اپنوں کو اپنوں ہی کے ہاتھوں کاٹ ڈالنے کی یہ روایت پرانی سہی مگر اس مسلط کردہ طرز عمل سے احساس محرومی مزید بڑھوتری سے دوچار ہوجائے گی اور بلوچستان کے عوام کو ملکی ترقی و خوشحالی میں شامل رکھنے کے تمام دعوئوں پر پانی پھر جائے گا انہوں نے کہا کہ ملک میں لولی لنگڑی جمہوریت ہی سہی یہ بی بی شہید کی لازوال شہادت کی مرہون منت ہے۔
تازہ ترین