بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اراکین کے احتجاج کے دوران وزیراعلی جام کمال خان کے ایوان میں پہنچنے سے قبل جوتا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔
بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اراکین کی جانب سے اسمبلی کے احاطے میں بھرپور احتجاج جاری تھا۔
اس دوران جب وزیراعلی جام کمال خان بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے اسمبلی کے احاطے میں پہنچے تو انہیں سخت سکیورٹی کےحصار میں اسمبلی کے احاطے سے ایوان تک لے جایا گیا۔
اس دوران اراکین اسمبلی کی جانب سے شدید ہنگامہ ارائی کی گئی اور وزیراعلی کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور اس دوران ایک جانب سے یکے بعد دیگرے 2 جوتے بھی پھینکے گئے۔
تاہم وزیراعلی جام کمال جوتوں کے وار سے محفوظ رہے جبکہ اس دوران اسمبلی کےاحاطے میں گملے بھی پھینکے گئے۔