کراچی (اسٹاف رپورٹر) مارٹا ویمنز فٹ بال کلب نے پی ایف ایف کے سربراہ سید اشفاق حسین شاہ کو چیئرمین اور طاہر ملک کو سرپرست اعلیٰ مقرر کیا ہے۔ انجینئر اشفاق حسین اور طاہر ملک نے ایم ڈبلیو ایف سی کی باڈی کا تقرری پر شکریہ ادا کیا ہے۔
بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے داخل ہونے کا امکان ہے۔ کوئٹہ سے محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا یہ سسٹم یکم سے 4 اپریل تک برقرار رہ سکتا ہے اور بلوچستان کے 26 اضلاع میں یکم اپریل سے 4 اپریل تک وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ امریکا آبنائے ہرمز کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلے گا۔
پی سی بی نے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ فاسٹ بولر نے ڈسپلنری کمیٹی کو جواب جمع کروایا اور کمیٹی کے سامنے پیش بھی ہوئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے ایران جنگ کے آغاز سے261 فوجی زخمی ہو نے کی تصدیق کردی ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ظاہر نہیں کی۔
صارفین شدید پریشان ۔ فروری کے بل دیکھ کر بلبلا اٹھے ۔ اس سے قبل صرف 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر کھپت کی بنیاد پر 200 روپے سے ایک ہزار روپے ماہانہ فکسڈ چارجز عائد تھے۔
لبنان کی وزارت خارجہ نے پچھلے ہفتے ایرانی سفیر محمد رضا شیبانی کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ شیبانی کو 29 مارچ تک بیروت سے نکل جانے کا کہا گیا تھا۔
مہاجرین کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 22 افراد کی موت کے بعد 2 سوڈانیوں کو عدالتی کاروائی کا سامنا ہے۔
سپلائی چین میں خلل پڑنیکی وجہ سے نہ صرف قیمتیں متاثر ہونگی بلکہ درد کش ادویات سے کینسر تک کی ادویات ناپید ہو سکتی ہیں
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا اور ملحقہ صوبے نیدر آسٹریا میں انکم ٹیکس فراڈ کے خلاف ایک بڑی پولیس کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران متعدد مقامات پر چھاپے مار کر کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
لندن سے قومی پرچم بردار پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز سے سفر کیلئے چھ برس کا طویل انتظار ختم ہوا اور اسلام آباد سے لندن آنے والے والی پی آئی اے کی پرواز PK785 ہیتھرو ائیرپورٹ پر اتوار کی شام لینڈ کرگئی۔
یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر پاکستان کی سفارتی کوششوں کی کامیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ان نیک خواہشات کا اظہار انہوں نے آج وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی کیس ایسا نہیں ،جس میں ملوث افراد پکڑے نہ گئے ہوں۔
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں اب تک 230 بچے شہید جبکہ 1800 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ رکوانے کی اپیل کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویمن کمیٹی کی ہیڈ نے فیڈریشن کے صدر پر طنز، روک ٹوک اور ہراساں کرنے کے الزامات لگائے۔
اپنے بیان میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ جاری مذاکرات میں کوئی تعطل نہیں ہے۔