• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 ڈی ایکس ٹیکنالوجی کی حامل پہلی سعودی فلم ’الرحل‘ ریلیز کیلئے تیار

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کے تعاون سے تیار کی گئی 4 ڈی ایکس ٹیکنالوجی کی حامل پہلی سعودی فلم ’الرحل‘ اس ہفتے 9 عرب ملکوں کے سینما گھروں میں دکھائی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق منگا کمپنی نے فاکس سینما ریاض میں اس کا پہلا شو پیش کیا ہے۔ یہ پہلی سعودی جاپانی اینی میشن فلم مانی جارہی ہے۔منگا کمپنی امیر محمد بن سلمان فلاحی ادارے ’مسک‘ کی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔فلم متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، سلطنت عمان، قطر، مصر، لبنان اور عراق وغیرہ میں دیکھی جاسکے گی، آئندہ ہفتے جاپان کے سینما گھروں میں دکھائے جانے کا پروگرام ہے۔منگا کمپنی نے مارچ میں اس فلم کا عربی اور جاپانی زبانوں میں کلپ جاری کیا تھا جسے 30 ملین افراد نے دنیا بھر میں دیکھا تھا۔ عرب اور بین الاقوامی شائقین نے اس پر مثبت تبصرے کیے تھے۔ٹویٹر پر فاکس سینما گروپ کے آفیشل پیج نے نئی فلم کی تشہیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جاپان کے تعاون سے تیار کی جانے والی پہلی سعودی کارٹون فلم بے مثال تخلیقی وژن کے ساتھ تاریخی خیالی واقعات کا مجموعہ ہے۔‘

تازہ ترین