• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپیل کا حق نہ دینا اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف ہے، جسٹس شاہد کریم

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے عسکری سروس والوں کوایڈمن ایکشن کے تحت نوکری سے برطرف کرکے رائٹ آف اپیل نہ دینے کا معاملہ وزارت قانون کو بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نکتہ پر قانون سازی تیار کرکےمنظوری کیلئے متعلقہ فورم(پارلیمنٹ )کو بھجوایا جائے۔کسی شخص کو اپیل کا حق نہ دینا اسلام کی بنیادی تعلیمات کے بھی خلاف ہے۔عدالت عالیہ نے جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور نان کمیشنڈ آفیسر کو ایڈمن ایکشن کے تحت نوکریوں سے برخاست کرنے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے بحال کرنے کا حکم دیدیا۔محمد شفیق اور سجاد محمد نے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم،بریگیڈیئر واصف اور میجر وحید اختر ایڈووکیٹس کےذریعے عدالت عالیہ سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کو صفائی کا موقع دئیے بغیر سروس سے نکال دیا گیا جس کوئی انکوائری ہوئی نہ ہی رائٹ آف اپیل دیا گیا تھا،دوران سماعت عدالت عالیہ کو آگاہ کیا گیا کہ دونوں کو کمانڈنٹ آفیسر کی سفارش پر نکالا گیا،درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ آئین کےآر ٹیکل 10A کے تحت شفا ف ٹرائل اور قانونی تقاضوں کی تکمیل ہر شہری کا حق ہے۔جبکہ ایڈم ایکشن میں یہ دونوں تقاضے پورے نہیں کیے گئے، چارج شیٹ دی گئی اور نہ شو کاز نوٹس،سپریم کورٹ بھی 2014میں کرنل منیر گل کیس میں قرار دے چکی ہے کہ فوج کا کوئی بھی ملازم چاہے افسر ہو یا جوان اپنے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرسکتا ہے،دونوں کو 2017میں بغیر چارج شیٹ نوکریوں سے برخاست کیا گیا،ایڈمن ایکشن کے خلاف رائٹ آف اپیل حق ہے،سروس سے نکالے جانے والوں کوصفائی کا موقع ملنا چاہیے۔

تازہ ترین