• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی، اسپتال میں مبینہ غلط انجکشن لگنے سے خاتون جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی گودھرا میں اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے گودھرا میں واقع گودھرا اسپتال میں زیر علاج 28 سالہ امبر فاطمہ زوجہ عباد جعفری کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور انکا انتقال ہوگیا۔ واقعہ کے بعد ورثا نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ۔ ورثا کا کہنا ہے کہ امبر کی شادی کے 7 سال بعد گزشتہ روز پہلی اولاد ہوئی تھی اور جمعہ کی صبح نرس نے انہیں انجیکشن لگایا اور کچھ سیکنڈز بعد ہی خاتون کی حالت خراب ہونے لگی ۔اس دوران گھر والوں نے وہاں ڈاکٹرز کو بہت آواز دی اور انہیں ڈھونڈا تاہم کوئی ڈاکٹر نہیں آیا، بعد ازاں اسپتال انتظامیہ نے انہیں بتایا کہ خاتون کا انتقال ہوگیا ہے ۔ ورثا کے احتجاج کے باعث مذکورہ علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ پولیس نے پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کیا اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرایا۔

تازہ ترین