• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطے میں قیام امن کی ذمہ داری کا بوجھ اکیلے پاکستان کے کندھوں پر نہیں ڈالا جاسکتا، وزیر خارجہ


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد خطے میں قیام امن کی تمام تر ذمہ داری کا بوجھ اکیلے پاکستان کے کندھوں پر نہیں ڈالا جاسکتا۔

ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ افغانستان اور خطے میں قیام امن میں پاکستان ایک شراکت دار ہے، افغانستان میں قیام امن میں دیگر عالمی طاقتوں کا کردار بھی شامل ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام شراکت داروں کو باہمی تعاون سے یہ ذمہ داری نبھانا ہوگی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  مسئلہ کشمیر جیسے مسائل جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، افغانستان کے اندر طاقت کے حصول کیلئے رسہ کشی جاری ہے۔

تازہ ترین