• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اسی الیکشن کمیشن کے دفاع کی دعویدار بن گئی جس کے خلاف سڑکوں پر نکلی تھی، فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اسی الیکشن کمیشن کے دفاع کی دعویدار بن گئی جس کے خلاف سڑکوں پر نکلی تھی۔

احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے  فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن پراعتراضات نہیں تھےتو 2018ء کے انتخابات کے نتائج کیوں تسلیم نہیں کیے؟۔

فرخ حبیب نے کہا کہ انہیں وہی قبول ہوتا ہے جو ان کی مرضی اور منشا کے مطابق ہو۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال وہی شخص ہیں جنہوں نے سی پیک کے مغربی روٹ کو متنازعہ بنایا تھا، ان جیسے جعلی دانشوروں کی وجہ سے آج ان کا ایک لیڈر بیرون ملک فرار ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ احسن اقبال ارسطو بننے کے بجائے نارووال اسپورٹس کمپلیکس میں کرپشن کا حساب دیں۔

قومی خبریں سے مزید