• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کرنا چاہتے، ملک سکندر

قائدِ حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی  ملک سکندر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ حکومت سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کرنا چاہتے، اسپیکر نے خود نہیں بلایا، ان کے اسٹاف نے اجلاس میں شرکت کا پیغام دیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی نے آج 3 بجے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا کہا، ہم نے اسپیکر کے مراسلے کے جواب میں انہیں خط لکھ دیا ہے۔

ملک سکندر نے کہا کہ اسپیکر سے پری بجٹ بحث کے لیے دن مختص کرنے کی استدعا کی تھی، بجٹ سے پہلے ترقیاتی اسکیموں کو زیر بحث لانے کا کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی، اسمبلی کے قواعد و ضوابط کا احترام نہیں ہوا۔

تازہ ترین