• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8سماج دشمن گرفتار، مشکوک گاڑی سے اسلحہ برآمد، تین ملزم گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8ملزموں کوگرفتار کرکے 2پستول30بور معایمونیشن ، 15لٹر اور 6بوتل شراب اور450گرام چرس برآمد کر لی ۔ تھانہ کینٹ پولیس نے مشکوک گاڑی میں سے اسلحہ برآمدہونے پر 3 ملزموں کو گرفتار کرکےمقدمہ درج کرلیا۔تھانہ کینٹ پولیس نے مشکوک گاڑی کوروکا اور چیک کرنے پر گاڑی سے کلاشنکوف، رائفل ایم 4، 8میگزین اور 600 گولیاں برآمد ہوئیں، جس پر چودھری ساجد محمود،جنید خان اور ذیشان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تازہ ترین