• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کے حامل عبیدﷲ بیگ کی 9 ویں برسی منائی گئی

اسلام آباد (اے پی پی)معروف ٹی وی کمپیئر، ادیب اور پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کے حامل عبیداﷲ بیگ کی9ویں برسی گزشتہ روزمنائی گئی۔ عبیداﷲ بیگ بھارتی ریاست رام پور میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد ہجرت کرکے کراچی منتقل ہو گئے۔1970ء کے عشرے سے شروع ہونے والے سرکاری ٹی وی کے مشہور کوئز پروگرام کسوٹی نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ وہ یہ پروگرام وہ غازی صلاح الدین کے ساتھ پیش کرتے تھے جو ان کے منفرد لب و لہجہ کی وجہ سے ناظرین میں بے حد مقبول ہوا،انہوں نے ماحولیات کے موضوع پر لغت کی تیاری جیسا اہم کام سرانجام دیا۔ عبید اﷲ بیگ پاکستان کے مشہور اسکالر، رائٹر، ناول نگار، کالم نگار، میڈیا ایکسپرٹ اور سرکاری ٹی وی کے ریٹائرڈ کنٹرولر اور ماہنامہ میگزین ʼʼٹی وی نامہʼʼ بھی نکالا کرتے تھے۔ عبید اﷲ بیگ کو ان کی خدمات کے عوض حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نواز گیا۔ وہ 21 جون 2012ء کو اس فانی دنیا سے کوچ کر گئے تھے۔ ان کی برسی کے موقع پر اخبارات اور ٹی وی پر خصوصی پروگرام پیش کئے گئے۔

تازہ ترین