• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان ابراہم کے فلم سے نکلوانے پر تین دن کترینہ کے آنسو صاف کیے، سلمان خان

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے جب جان ابراہم نے ایک فلم سے کترینہ کیف کو نکلوادیا تھا، اس وقت تین روز تک کترینہ کے آنسو صاف کرنے پڑے۔ سلمان خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 2003 میں جان ابراہم نے ’سایہ‘ فلم سے کترینہ کیف کو نکلوا دیا تھا اور ان کی جگہ تارا شرما کو کاسٹ کیا گیا تھا۔سلمان خان نے بتایا کہ کترینہ رو رہی تھی اور کہہ رہی تھی کہ ’میرا پورا کیریئر تباہ ہوگیا‘ اور وہ تین روز تک روتی رہی ۔سلمان خان نے بتایا کہ میں اس وقت یہ سوچ رہا تھا کہ یہ لڑکی تو فلم انڈسٹری کی بڑی اسٹار بننے والوں میں سے ہے پھر بھی کیوں رو رہی ہے؟دبنگ خان نے بتایا کہ میں نے کترینہ سے کہا کہ ’تم اس واقعے پر کچھ سال کے بعد ہنسو گی‘۔سلمان خان نے بتایا کہ پھر 2009 میں فلم ’نیویارک‘ آئی جس میں جان ابراہم اور کترینہ نے ساتھ کام کرناتھا، کترینہ نے مجھے کہا جان ابراہم اس فلم میں ہے، میں نے کہا تو کیا ہوا جس پر کترینہ نے کہا کہ مجھے اس نے فلم سے نکلوایا تھا ۔سلمان خان نے کہا کہ میں نے کترینہ کو سمجھایا کہ دیکھو ابھی تم اس پوزیشن میں ہو کہ جان کو فلم سے نکلوا سکتی ہو لیکن ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہے۔سلمان کے مطابق کترینہ ان کی بات سمجھ گئیں اور جان ابراہم کے ساتھ فلم میں کام کیا اور فلم بڑی ہٹ ہوئی۔سلمان خان نے کہا کہ میرے اور کترینہ دونوں کے بڑے پن کی وجہ سے جان ابراہم کو بڑی ہٹ ملی۔

تازہ ترین