• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان باکسنگ کے صدر جہانگیر ریاض انتقال کرگئے

کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) پاکستانی باکسنگ فیڈریشن کے دوسرے دھڑے کے صدر جہانگیر ریاض کورونا مرض کے باعث مختصر علالت کے بعد پیرکودبئی میں انتقال کرگئے۔ مرحوم نے رواں ماہ کے اوائل میں برازیل سے دبئی میں ہونے والی ایشین باکسنگ فیڈریشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں وہ کرونا جیسے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے۔ مرحوم نے دو بیٹوں عابد اور ریحان جہانگیر، بیٹی اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔ ذرائع کے مطابق مرحوم کی جسد خاکی پاکستان لانے کیلئے دبئی حکومت سے بات چیت ہورہی ہے ۔

اسپورٹس سے مزید