• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا ریپ کی وجہ عورتوں کا لباس قرار دینا غلط ہے، تجزیہ کار


کراچی(ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا وزیراعظم کا امریکا کو اڈے نہ دینے کا فیصلہ درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئےتجزیہ کاروں رسول بخش رئیس، منیب فاروق، ریما عمر، مظہر عباس اور حسن نثار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا امریکا کو اڈے نہ دینے کا فیصلہ درست، باعزت اور تاریخی ہے۔

پرو گرام میں تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ریپ کی وجہ عورتوں کا لباس قرار دینا غلط، شرمناک، خطرناک اور افسوسناک ہے رسول بخش رئیس نے کہا کہ وزیراعظم کا امریکا کو اڈے نہ دینے کا فیصلہ تاریخی ہے اس کے دور رس نتائج نکلیں گے

اس فیصلے کے نقصانات ہوسکتے ہیں لیکن ہم انہیں برداشت کرلیں گے،ہمارے جیسے ملکوں کیلئے آزاد خارجہ پالیسی بنا کر ملک کا وقار بحال کرنا آسان نہیں ہوتا۔

منیب فاروق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا امریکا کو اڈے نہ دینے کا فیصلہ درست ہے، عمران خان کو اس کا مقامی طور پر فائدہ ہوگا لیکن امریکا پاکستان کو اس کی سزا دینے کی کوشش کرسکتا ہے۔

ریما عمر نے کہا کہ وزیراعظم کا امریکا کو اڈے نہ دینے کا فیصلہ درست ہے، عمران خان نے افغانستان میں اسٹرائیک کیلئے صرف فوجی اڈے دینے سے ہی منع نہیں کیا بلکہ پاکستانی سرزمین کے بھی کسی استعمال کی مخالفت کی ہے۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا امریکا کو اڈے نہ دینا بولڈ فیصلہ ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی اب خود مختاری کی طرف جاسکتی ہے۔ پاکستان کو اس فیصلے کے نتائج سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔

تازہ ترین