• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیونتھ ایونیو پر پٹرول پمپ کی عمارت پر ڈبل سٹوری پر جاری کام رکوا دیا گیا

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے ) نے سیونتھ ایونیو پر پٹرول پمپ کی عمارت پر ڈبل سٹوری پر جاری کام اور گرین بیلٹس پر پارکنگ بنانے کا کام رکوا دیا ، ای پی اے حکام کے مطابق پٹرول پمپ کے ساتھ بنی عمارت (دفتر) پر ڈبل سٹوری بنانا انوائرمنٹل قوانین کی خلاف ورزی ہے جبکہ عدالت نے گرین بیلٹس پر پارکنگ بنانے سے منع کر رکھا ہے ، ایسے میں پاک ای پی اے قانون کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیگی اور پٹرول پمپ پر جاری کام رکوا دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید