• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ویکسی نیشن مرکز کے باہر احتجاج، پولیس طلب

اسلام آباد میں ویکسین کی کمی کے سبب ایف نائن کے ویکسی نیشن مرکز کے باہر عوام کا احتجاج ، پولیس طلب کرلی گئی۔

ایف نائن کے ویکسی نیشن سینٹر کے باہر بیرون ملک جانے کیلئے اسٹرازینیکا ویکسین لگوانے کیلئے آنے والوں نے احتجاج کیا اور بتایا کہ ہم بیرون ملک جانے کیلئے اسٹرازینیکا ویکسین لگوانے آئے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم دور دراز علاقوں سے ویکسین لگوانے کیلئے یہاں آئے ہیں اور اب ہمیں بتایا جارہا ہے کہ اسٹرازینیکا ویکسین دستیاب نہیں ہے۔

تازہ ترین