• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیشو مہاراج کی شاندار ہیٹ ٹرک، جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کردیا

جنوبی افریقہ کے اسپنر کیشو مہاراج نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہیٹ ٹرک کرکے اپنی ٹیم کو دوسرے میچ میں کامیابی سے ہمکنار کرکے ہوم ٹیم کو وائٹ واش کردیا۔ 

سینٹ لوشیا کے ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ بھی مہمان ٹیم کے نام رہا۔

جنوبی افریقہ کے 324 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

جنوبی افریقہ نے 158 رنز سے کامیابی حاصل کرکے دو میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

اس میچ میں مہمان ٹیم کے اسپینر کیشو مہاراج نے ہیٹ ٹرک بنائی۔

میچ کا بہترین کھلاڑی کیگیسو ربادا جبکہ سیریز کا بہترین کھلاڑی کوائنٹن ڈی کوک کو قرار دیا گیا۔

تازہ ترین