• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر اسٹیٹ بینک کا زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے اسکول کا دورہ


گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے معروف گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے کی فلاحی تنظيم زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے اسکول کا دورہ کیا۔ 

اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اس مرکز کے تحت بچیوں کو معیاری تعلیم دی جارہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں سے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے ہی روشن سماجی خدمت پروگرام سے زندگی ٹرسٹ کو عطیہ کرسکتے ہيں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ خود اس وقت اوورسیز پاکستانی ہوتے تو چندہ دینے کے لیے ان کی پہلی ترجیح زندگی ٹرسٹ ہی ہوتی۔

تازہ ترین