• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد نے الیکشن کمیشن کو دھمکانے کی کوشش کی، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو دھمکانے کی کوشش کی۔

فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا حکومت نے مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے دی گئی تجاویز بلڈوز کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کو خط اسی لیے لکھا تاکہ پارلیمنٹ سے باہر بیٹھی جماعتوں کی رائے بھی سامنے آجائے۔

ادھر پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا وزیر اطلاعات کے بیان پر کہنا تھا کہ فواد چوہدری کا بیان الیکشن کمیشن پر حملہ ہے۔ بیانات دے کر الیکشن کمیشن کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو کمزور کرنے کی حکومتی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ای سی پی پارلیمنٹ پر سوال نہیں اٹھا سکتا، پارلیمنٹ بتائے گی کہ الیکشن کیسے ہوں گے۔ جسے سیاست کرنی ہے وہ الیکشن کمیشن چھوڑے، سیاسی جماعت بنائے اور میدان میں آجائے۔

تازہ ترین